Dr. Muhammad Hammad Lakhvi

Former Dean , Retired Professor Institute of Islamic Studies, University of the Punjab Lahore

Qualifications:

  • Post Doctorate in Islamic Studies from the University of Glasgow, UK

  • Ph.D. in Islamic Studies from the University of the Punjab Lahore

  • LLB, Law from the University of the Punjab Lahore

پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی حفظہ اللہ(نائب امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث،سابق ڈین فیکلٹی علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب لاہور)

:نام و نسب 

محمد حماد  بن محی الدین  بن محمد علی بن محی الدین عبد الرحمن بن محمد بن بارک اللہ بن محمد امین۔سلسلہ نسب کے اعتبار سے علوی ہیں  حضرت علی ؓ کی غیر فاطمی اولاد حضرت امام محمد بن حنفیہ کے توسط سے آپ کا شجرہ نسب حضرت علی ؓ سے جا ملتا ہے۔

:پیدائش و  جائے پیدائش

ڈاکٹر محمد حماد لکھوی  9 سمبر 1965 دیپالپور کے نواح میں واقعہ ایک گاؤں قلع تارا سنگھ میں پیدا ہوئے۔

:خاندانی پس منظر

برصغیر پاک و ہند کا معروف خاندان لکھوی دین کی اشاعت   و تبلیغ میں ان کا ایک طویل سفر ہے جو 300 سال سے زیادہ کے عرصے پر محیط ہے۔آپ کے آباؤ اجداد میں سے حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی  میاں نذیر حسین دہلوی کے شاگرد تھے جنہوں  نے پنجابی نظم کی صورت میں   30سے زیادہ کتابیں لکھیں  جن میں سے نہایت مشہور “احوال الآخرۃ” اور قرآن کی تفسیر”تفسیر محمدی”ہے۔ ابواب الصرف کے نام سے سب سے پہلی کتاب لکھنے کا اعزاز بھی حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی کو حاصل ہے۔

مرزا قادیانی کو فاسق و کاذب قرار دینے کی اولیت میں لکھوی بزرگ بھی شامل ہیں خود مرزا کی کتاب “حقیقت الوحی” میں لکھوی بزرگوں کی خط و کتابت کا تذکرہ بھی اس بات کی دلیل ہے۔ مرزا کے بارے میں مولانا محى الدين عبد الرحمن آپ کے پڑدادا  کا اولین فتوی“ان فرعون و هامان و جنودهما کانوا خاطئین” کا مفصل تذکرہ مولانا اسحاق بھٹی صاحب کی کتاب “تذکرہ مولانا محی الدین لکھوی” میں بھی ملتاہے۔مولانا محی الدین عبد الرحمن کے اس فتوے کے جواب میں مرزا غلام احمدقادیانی نے جواب میں   آپ کے دادا کو کہا کہ اللہ نے مجھے  بھی الہام کیا ہے “انا شانئک ھو الابتر” کہ تیری نسل آگے نہیں چلے گی ۔مرزا کے جھوٹے ہونے اور اس کی تکذیب میں اللہ کے حکم سے مرزے کی زندگی میں ہی اس کی یہ بات جھوٹی ثابت ہوئی اور آپ کےپڑداد اکے گھر آپ کے دادا محمد علی مدنی  کی ولادت ہوئی ، مرزا کو جب خبر ہوئی کہنے لگا  اب اس سے آگے ان کی نسل بالکل نا چلے گی اس کی یہ بات بھی جھوٹی نکلی اور آج  اللہ کے فضل  سے ڈاکٹر محمد حماد لکھوی سمیت آپ  کے پڑدادا کی اتنی اولاد موجود ہے ماشاء اللہ  جو شاید گننا مشکل ہو جائے یہ امر واقع مرزا کے جھوٹے ہونے کی واقعاتی دلیل ہے۔آپ کے پڑدادامحی الدین بن عبدالرحمن  جنت بقیع میں مدفون ہیں۔آپ کے دادا مسجد نبوی میں حدیث کے استاد تھے۔آپ کے والد محی الدین لکھوی ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی اسمبلی میں منتخب ہوئے آپ کے چچا جو کہ آپ کے سسر بھی ہیں  اہل حدیث جماعت کے سربراہ تھے اور کئی بار پاکستان کی پارلیمنٹ میں منتخب ہوئےانہوں نے جنرل ضیاء الحق کی صدارت  اور تحریک پاکستان میں نمایاں کرداد ادا کیا۔

“تعلیمی مراحل

  • آپ نے ناظرہ قرآن الہ آباد کی جامع مسجد سےپڑھا۔سکول کی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی ۔
  • میٹرک دیپالپور ہائی سکول سے 1982 میں کیا۔
  • ایف ایس سی 1984 میں  گورنمنٹ کالج دیپالپور سے کی۔
  • بی اے کا امتحان1986 میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔
  • ایم اے اسلامیات 1988 میں پنجاب یونیورسٹی سے کیا اور پہلی پوزیشن اور گولڈ میدل حاصل کیا۔
  • ایم اے عربی پنجاب یونیورسٹی ہی سے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ سال 1990 میں کیا۔
  • پی ایچ ڈی 2001 میں مکمل ہوئی جس کےمقالے کا  موضوع تھا “حریت فرد کا اسلامی تصور”۔
  • ایل ایل بی کا امتحان 2008 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے پاس کیا۔
  • پوسٹ ڈاکٹریٹ  کی ڈگری آپ نے گورنمنٹ آف پاکستان کے سکالرشپ سے 2007 میں یونیورسٹی آف گلاسکو سکاٹ لینڈ برطانیہ سے حاصل کی۔

:الاجازہ فی الحدیث

میٹرک کے بعد کچھ عرصہ جامعہ ابی بکر کراچی میں زیر تعلیم رہے۔جامعہ محمدیہ اوکاڑہ میں بطور ناظم دفتر خدمات انجام دیتے رہے تو اسی دوران  درس نظامی کی کتب کا مطالعہ بھی کیا۔شیخ الحدیث مولانا عبد الحلیم سے جذوی طور پر حدیث کی کتابیں پڑھیں۔اختتام بخاری کے موقع پر شیخ  الجامعہ نے آپ کو سند اور (الاجازہ فی الحدیث) بھی مرحمت فرمائی۔سکاٹ لینڈ برظانیہ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔دینی تعل

 

:تدریسی مراحل

  • بطور لیکچرارآپ گورنمنٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1990 میں تعینات ہو ئے۔تھوڑے عرصے بعد دسمبر 1990میں آپ کی پتوکی ٹرانسفر ہوگئی   اس کے بعد پریل 1991میں گورنمنٹ کالج اوکاڑہ میں منتقل ہو گئے۔
  • پنجاب یونیورسٹی کےادارہ علوم اسلامیہ میں 1996سے 2005 تک بطور لیکچرار ذمہ اداریاں ادا کرتے رہےاور اس دوران پی ایچ ڈی ، ایم فل  اور ایم اے کے طالب علموں کی تحقیقی کام کی سرپرستی بھی کی۔
  • ادارہ   علوم اسلامیہ ہی میں  2005 سے 2010 تک بطور اسنٹنٹ پروفیسر  فائز ہوئے اور اپنی ذمہ داری    سرانجام دیتےرہے۔
  • اسی ادارہ  میں  2010سے 2014 تک اسلامیہ میں آپ اسوسیٹ پروفیسر رہے۔
  • آپ ادارہ علوم اسلامیہ میں  بطور پروفیسر 2014سے  2025ریٹائرڈ ہونے  تک اپنی ذمہ داری ادا کر تے رہے۔
  • سال 2024 میں آپ ادارہ علوم اسلامیہ کے ڈائریکٹر  اور ڈین دونوں ذمہ داریوں کو بیک وقت ادا کرتے رہے۔
  • سال 2019 تا 2025 تک آپ ادارہ علوم اسلامیہ ہی میں ڈین کے عہدے  پر فائز اپنی  ذمہ داریاں نخوبی سر انجام دیتے رہے ۔
  • اپنی 35 سالہ مدت ملازمت کی ذمہ داریاں ادا کر کے  8 دسمبر 2025 کوادارہ علوم اسلامیہ سے بطور پروفیسر اور ڈین  ریٹائرڈ ہوئے۔
  • آپ   فیتھ  ویلفیئر فاؤنڈیشن کے 2024 سے صدر  ہیں۔

1990 سے اب تک درجہ ذیل مضامین  پڑھائے۔

  •  پی ایچ ڈی  / ایم فل لیول
  • اسلامی نطریہ(منتخب متن کا تنقیدی مطالعہ)
  • جدید مغربی ادب میں اسلام کا مطالعہ
  • اسلامی تاریخ
  • تحقیق کے طریقہ کار (اسلامی تحقیق کا طریقہ کار ، ببلیوگرافی ، خطۃ البحث)
  •  ماسٹر / ایم اے لیول
  • تفسیر القرآن
  • اسلامی تاریخ
  • اسلام اور فلسفہ(یونانی فلسفہ اور اسلامی نطریہ)
  • حدیث و علوم حدیث
  • عربی
  •  بی اے لیول
  • قرآن (ترجمہ و تفسیر)
  • حدیث (منتخب متن)
  • فقہ (منتخب متن)
  • ابتدائی مسلم تاریخ

:تعلیمی عہدے

  • صدر   فیتھ  ویلفیئر فاؤنڈیشن (2024سے آج تک)
  • ڈین، فیکلٹی ادارہ علوم اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی لاہور۔ پاکستان (2019-2025)
  • (سال 2024)ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ 
  • ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب (2024سے آج تک)
  • وائس چئیرمین پیغام ٹی وی (2018سے آج تک)
  • پروفیسر،ادارہ علوم اسلامیہ  پنجاب یونیورسٹی لاہور۔ پاکستان(2014-2025)
  • ایڈیٹر، “القلم” (ادارہ علوم اسلامیہ کا ایچ ای سی  سے تسلیم شدہ ریسرچ جرنل )۔ (2008-2019)
  • کنٹرولر امتحانات ادارہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی، لاہورپاکستان (2010-2015)
  • ممبر بورڈ آف اسٹڈیز   ادارہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی،لاہور ، پاکستان(1996-2025)
  • ممبر بورڈ آف فیکلٹی، فیکلٹی شعبہ علوم اسلامیہ &اورینٹل لرننگ، پنجاب یونیورسٹی لاہور (1999-2005)
  • ممبر ڈاکٹورل  پروگرام کمیٹی، شعبہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی (2010-2025)
  • ممبر بورڈ آف فیکلٹی، فیکلٹی شعبہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی لاہور۔پاکستان(2010-2025)
  • ممبر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، پنجاب یونیورسٹی لاہور۔پاکستان(1996-2025)
  • ممبر اتحاد بن المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب (2009 -2014)
  • ممبر پنجاب قرآن بورڈ، حکومت پنجاب (2011 -2020)
  • اسلامیات کے موضوع کے ماہر(سبجیکٹ ایکسپرٹ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن، حکومت۔ پاکستان، لاہور کیمپس۔ (2005، 2008، 2009 اب تک)
  • اسلامیات کے مضمون کے ماہر (سبجیکٹ ایکسپرٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن، حکومت پنجاب

(2010 سے آج تک)

  • ممبرالقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (این جی او)، لاہور
  • مذہبی ماہر، ریڈیو پاکستان لاہور (2003-2006)
  • مذہبی ماہر، ریڈیو رمضان گلاسگو UK (2006-2007)
  • مذہبی ماہر ۔پی ٹی وی، اے ٹی وی ،لاہور نیوز،پیغام ٹی وی،جیو نیوز ،دنیا نیوز  ٹی وی چینل،وقت ٹی وی(پاکستان)، “ایس”ایم ٹی این ٹی وی۔

:بین الاقوامی کانفرنسز

آپ نے 17 سے زائد ملکی و غیر ملکی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی اور کئی ایک میں اپنے فکر انگیز مقالے پیش کیے۔

:دینی و تبلیغی خدمات و سرگرمیاں

بتوفیق الہی آپ کی پوری زندگی دین کی تبلیغ و اشاعت میں صرف ہوئی ۔بچپن ہی  میں والد محترم کے تبلیغی  دوروں میں  اکثر آپ اور آپ کے باقی  بھائی ان کے ساتھ جایا کرتے تھے، جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو اپنے والد محترم کے ساتھ بطور ان کے خادم اور معاون بھی  سفر تبلیغ دین کے لیے کیے۔گاؤں میں آپ مولانا محی الدین لکھوی رحمۃ اللہ علیہ کی غیر موجودگی میں خطبہ دیتے ۔1990سے جامعہ محمدیہ اوکاڑہ میں مستقل خطبہ دینا شروع کیا ۔2005 میں برطانیہ چلے گئے اور وہاں ایک مسجد میں انگریزی زبان میں خطبہ دیتے رہے۔2009 سے تاحال مسجد المبارک لاہور میں آپ خطبہ و امامت نماز جمعہ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔”اسلامی تہذیب و تمدن  اور تہذیبوں کی عصری صورت حال ” پر گورنر ہاؤس لاہور میں سال 2006 میں گورنر پنجاب کو  بریفنگ دی۔سال 2008 سے 2019 تک ادارہ علوم اسلامیہ کے   ایچ ای سی سے تسلیم شدہ  جرنل کے ایڈیٹر  ہونے کی ذمہ اداری بھی ادا کی۔ تبلیغ دین کے لیے کئی  دفعہ بیرون ملک بھی جاتے رہتے ہیں۔ملک کے اندر مختلف مدارس  جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں آپ کے دروس و خطبات منعقد ہوتے رہتے ہیں۔سال 2015 اب تک ہر ہفتے پیغام ٹی وی پر آپ  کاتفسیر القرآن کا درس جاری ہے جس سے دنیا بھر میں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

:مشہور ٹی وی پروگرامز

  • تفسیر القرآن  پیغام ٹی وی
  • پیام صبح دنیا نیوز
  • ندائے احسان الاحسان ٹی وی
  • پیام پاکستان پیغام ٹی وی
  • زکوۃ پیس ٹی وی
  • اسلام اور الحاد پیس ٹی وی
  • دعا مومن کا ہتھیار پیس ٹی وی
  • حدیث جبرئیل پیس ٹی وی
  • روشنی لاہور نیوز

:ایوارڑذ

آپ نے ایم اے میں پہلی پوزیشن لے کر پنجاب یونیورسٹی سے   گولڈ میڈل  حاصل کیا۔

:اساتذہ 

  • مولانا معین الدین
  • مولانا محی الدین
  • شیخ الحدیث مولانا عبد الحلیم
  • ڈاکٹر شبیر احمد
  • ڈاکٹر حمید اللہ
  • حافظ محمد اختر
  • پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت
  • ممتاز احمد سالک

:کتب

  • حریت فرد کا اسلامی تصور (مقالہ پی ایچ ڈی )
  • رابطہ عالم اسلامی کی دینی خدمات(مقالہ ایم اے)
  • آبادی اور ترقی(کتابچہ مکتبہ دار السلام)

شائع آرٹیکلز

1۔مطالعہ سیرت کا مادی منہج(القلم ، جامعہ پنجاب لاہور ، V/I:22/2دسمبر2017 صفحہ181-207)

2۔تصور جلال ، اقبال اور رومانوی مفکرین کے افکار کا تقابلی مطالعہ (القلم ، جامعہ پنجاب لاہور ، V/I:12/2دسمبر2016 ، صفحہ 222-231)

3۔پاکستان میں عورتوں کے حق وراثت سے محرومی کا مسئلہ عصری اور شرعی حوالے سے ایک تحقیقی جائزہ (مجلہ تحقیق ،آرئینٹل کالج ،جامعہ پنجاب لاہور ،2011 V:31 Serial :78, )

4۔تحدید ملکیت اور گردش دولت  کا اسلامی تصور (پاکستان جرنل آف اسلامک ریسرچ ،بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ، ملتان،V7جون 2011،صفحہ 29-51)

5۔برطانوی عہد کے مسلم معاشرے پر اثرات (الاضواء ،جامعہ پنجاب لاہور ، V/I:25/33جون 2010،صفحہ 185 -199)

6۔بین المذاہب  ہم آہنگی اوررواداری کے بنیادی اصول  قرآن و سنت کی روشنی میں (القلم ، جامعہ پنجاب لاہورV/I:25/33جون 2010 صفحہ 122-139)

7۔پاکستانی علاقوں میں  رواج پذیر رسم  وٹہ سٹا :اسلامی اور عصری تحقیقی جائزہ (القلم ، جامعہ پنجاب لاہور، V/I:14/14دسمبر2009،صفحہ 212-235)

8۔اسلامی تصور حکمرانی  اور اس کے حدود و اختیارات (القلم ، جامعہ پنجاب لاہور ، V/I:13/13دسمبر 2009 ،صفحہ176-186)

9۔فلسفہ حدود و قیود  اور فلاح انسانیت (القلم ، جامعہ پنجاب  لاہور، V/I:10/10،صفحہ217-234،س:2006)

10۔آبادی اور ترقی (محادث لاہور ،اگست 2005)

11۔آذادی اظہار اور تحریک اسلام (القلم ، جامعہ پنجاب لاہور، صفحہ 259-283 ،س:2005)

12۔حقیقت زندگی (القلم ، جامعہ پنجاب لاہور ،V/I:8/8 دسمبر 2004،صفحہ 171-202)

13۔میعار زندگی (القلم ، جامعہ پنجاب  لاہور V/I:7/7،صفحہ:135-167،س:2003)

14۔تخلیق انسانیت کا مقصد(افکار معلم ، لاہور نومبر 2003)

15۔حریت فکر کامفہوم اور اہمیت (افکار معلم ،لاہور 2003)

16۔اسلام میں حریت فکر کی حدود(القلم  ، جامعہ پنجاب لاہور،V/I:5/5،جون1999،صفحہ:103-116)

17۔مغربی معاشرے میں حریت فکر کا تصور(القلم جامعہ پنجاب لاہور ،مجلہ تحقیق  ، جامعہ پنجاب لاہور1999)

18۔حریت فرد کا اسلامی تصور (القلم ، جامعہ پنجاب لاہور، 1998V/I:5/5،صفحہ 129-145)

19۔شاہ ولی اللہ کے اصول تجدید مشیت -عصری تناظر میں(ابحاث  ، V7/27ستمبر 2022،صفحہ1-20)

 

20۔ہجرت حبشہ کے اسباب و  علل کی مادی تاویلات کا تنقیدی جائزہ(جہات الاسلام جامعہ پنجاب لاہور  ، V12/2تمبر 2022،صفحہ112 تا 126)

  1. 21. A Glimpse in the History of Nationalism in Muslim World (Al-Adhwa, P.U. LHR, Volume / Issue XXIV/ XLII, Page Nos. 21-36, Dec. 2014)

    22. Faith in Predestination and its Philosophy- An Islamic Perspective (Al-Adhwa, P.U. LHR, Volume / Issue XXIV/ XXXIV, Page Nos. 1-10, Dec. 2010)

    23. A Critical Study of “Women Protection Bill 2006”- in the light of the Quran and the Sunnah (Pakistan Journal of Islamic Research” BZU, Multan., Volume 6, Page Nos 63-76, Dec. 2010)

    24. Historical Foundations of Western Though (“Al-Qalam” P.U. LHR, Volume / Issue 15/ 2, Page Nos 51-65, Dec. 2010)

    25. Western Feminist Movement and “Women Protection Bill of Pakistan”-An analytical study “Pakistan Journal of Social Sciences” B.Z.U, Multan, Volume / Issue : 30/ 2, Page Nos 245-250, Dec. 2010)

    26. Islam and Fertility Regulations (e-Journal of “WASET” World Academy of Science, Engineering & Technology, FRANCE, Internati onal/ 66, Page Nos 640-642 , June 2010)

    27. Ibn Khaldun and his Politico Economic Thoughts (Al-Qalam” P.U. LHR, Volume / Issue : 14/ 14 Page Nos 63-75, Dec. 2009)

    28. Scope of Religious Freewill in Islamic Realm (Al-Qalam” P.U. LHR, Volume / Issue :XXIV/ XXXII , Page Nos 19-29, 2009)

    30. Issue of Gender and Feminist Movement: An Historical Appraisal (Pakistan Journal of Islamic Research” BZU, Multan., Volume 4, Page Nos 1-21, 2009)

    31. The Concept of Peace and Security in Islam (A chapter in book “The World’s Religions after September 1.1” (edited by Arvind Sharma, McGill University Canada), Published in USA.  International, Page Nos 83-86, 2008)

    32. The Holy Prophet (SAW) as a Messenger of Peace in the World (Al-Adhwa, P.U. LHR, Volume / Issue XXII/ XXX, Page Nos. 1-16, Dec. 2008)

    33. Methodology of Tafseer e Muhammadi (Al-Qalam” P.U. LHR, Volume / Issue :12/12 , Page Nos 1-30 June 2008)

    34. Methodology of Tafseer e Muhammadi and contemporary Trends of Quranic Interpretations (Faculty of Islamic Revealed Knowledge, International Islamic University Kuala Lumpur, Malaysia, International , Page Nos 233-270 , 2006 )

    35. Early Patterns of Change in Muslim Societies – A Review (LHR 2015)

    36. The Economic Terminologies of Shah Waliullah – A Critical Analysis (International Journal of Special Education , Volume / Issue: 37/3 , Page Nos 3026- 3040 , 2022)

    38. Psychological Aspects of Harassment at Workplace, Social Effects & Islamic Remedies (Pakistan Journal of Islamic Philosophy , Volume / Issue 4/1 , Page Nos 1-20 , June 2022 )

    39. Harassment at Work Place, Social Effects & Islamic Remedies, In Context of South Punjab (Webology, Volume / Issue 19/2 , Page Nos 8602- 8617 , 2022)

    40. Males and the Islamic Family System: An Analytical Study of Legislation on Domestic Violence in Pakistan (Webology, Volume / Issue 19/4 , Page Nos 222-230 , 2022)

    41. Attendance of Women in Mosques in the Perspectives of Basic Sources of Islamic Law and Current Era (International Research Journal on Islamic Studies , V3 , Page Nos 1-18 , Dec 2018 )

    42. Introduction, History, Dangers and Challenges of Cyber Crimes (“Al-Qalam” P.U. LHR , Volume / Issue 25/2 , Page Nos 167-183 ,Dec 2020)

    43. Methodology of Qur‟anic Interpretation in Faid al-bari by Anwar Shah Kashmiri: A Research Study (Journal of Islamic Civilization and Culture, Islamabad , Volume / Issue 3/1, Page Nos : 290-322 , June 2022)

    44. Types of Incentives and Advertisements in Commercial Deals, A Research Study in the Light of Shariah (Iqan, Faisalabad , Volume / Issue 1/1 , Page Nos 81-104 , Dec.2018)

    45. Diversity in Muslim – Christian Relationship – Views of Qur‟an and Sunnah (“Al-Qalam” P.U. LHR , Volume / Issue 22/1 , Page Nos 47-63 ,Dec 2017)

    46. The Challenge for Muslim Intellectuals: Unraveling the postmodernist enigma (“Al-Qalam” P.U. LHR , Volume / Issue 21/1 , Page Nos 17-32 ,Dec 2016)

    47. The Authenticity of women‟s Witness in Islam: A Study in the Light of Al-Qur‟an (“Al-Qalam” P.U. LHR , Volume / Issue 20/2 , Page Nos 1-16,Dec 2015)

 

Scroll to Top